Saturday, July 14, 2012

How to apply Google Adsense account?(Urdu)


گوگل ایڈسینس اکاوئنٹ آپلائی کرنے کا مکمل طریقہ 


 گوگل ایڈسینس کون آپلائی کرسکتا ھے؟ 

 گوگل ایڈسینس ھر وہ شخص آپلائی کرسکتا ھے جو ایک ويب سائٹ کا مالک ھو، ماضی میں گوگل ایڈسینس فری بلاگ اسپاٹ پر بھی آپلائی ھو جاتا تھا مگر گوگل ایڈ سینس نے اس ھی سال اپنی پالیسی خاصی سخت کردی ھے اب بلاگر کے زریعے اکاوئنٹ آپلائی کا پرانا آسان راستہ بند ھوچکا ھے، سن 2010 نئی ٹرمز اینڈ کنڈیشن پالیسی کے مطابق ایڈ سینس اکاوئنٹ آپلائی کرنے کیلئے جن چیزوں کاہونا بے حد ضروری یا لازمی ہے وہ درج ذیل ہے:
 * گوگل ایڈسینس کے نئی ھدایت کے مطابق ذاتی ڈومين ھونا لازمی ھے، اور ڈومين کم از کم چھ ماہ پرانا اور آپ کے نام پر ھو۔
* ایک عدد پروفیشنل ڈیزائنڈ ویب سائٹ یا پروفيشنل لک بلاگ ھو جو آپ کے ذاتی ڈومين پر ھو۔
* انگریزی میں تحریر کردہ بہترین معلواتی یا تفریحی مضامین، تصاویر و دیگر مواد ھو۔
* ویب سائٹ گوگل سرچ انڈیکس اور دیگر ٹاب سرچ انجن میں موجود میں ھو۔
* سائٹ نئے دلچسپ مضامین کیساتھ ڈيلي اپ ڈيٹ ہوتی ھو۔
* اس پر ڈیلی اوریجنل ٹريفک آتا ھو۔

 یاد رہے گوگل ایڈسینس نے اس ھی سال اپنی پالیسی خاصی سخت کردی ھے اب بلاگر کے زریعے اکاوئنٹ آپلائی کا پرانا آسان راستہ بند ھوچکا ھے اس لیئے اوپر درج تمام چیزوں اب لازمی ھیں۔

 گوگل ایڈسینس اکاوئنٹ آپلائی کرنے کا درست طریقہ

 گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ حاصل کرنے کیلئے ترتیب وار طریقہ درج ذیل ہے۔
 http://www.google.com/adsense
 اس لنک پر وزٹ کریں جو پیج کھلے گا اوپر لکھا ہوگا
Sing Up now
وہاں پر کلک کرکے آپ اکائونٹ حاصل کرنے والے فارم تک پہنج جائیں گئے۔ گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ فارم بہت سادہ اور آسان ھے
Website URL
اس باکس میں اُس ویب سائٹس کا ایڈریس لکھیں جس کیلئے آپ آپلائی کرنا چاہتے ہوں۔ ایک سے زیادہ ویب سائٹس ہونے کی صورت میں کسی بھی بہترین ویب سائٹ کا انتخاب کرکے وہی اس باکس میں لکھیں۔
Website language
اس باکس میں انگلش کو سلیکٹ کریں
Account type
اس باکس میں
Individual
کو سلیکٹ کریں
Country
اس باکس میں
PAKISTAN
کو سلیکٹ کریں
Payee name
 اس باکس میں اپنا بالکل وہ نام جو آپ کے شناختی کارڈ میں موجود ہو لکھیں ﴿کیونکہ ہر ماہ آپ کی پیمنٹ ویسٹرن یونین کے ذریعے سے آئے گی جو کہ آپ کے نام کو شناختی کارڈ سے میچ کرنے کے بعد ویسٹرن یونین کا عملہ آپ کو دے گا﴾ اس کے بعد اپنا ایڈریس شہر پن کوڈ لکھیں۔
 یاد رہے! نام اورایڈریس لکھتے وقت محتاط رہیں کیونکہ اگر یہ اور آپ کا شناختی کارڈ میں موجود ایڈریس ایک جیسا نہیں ہوگا تو آپ کو پیمنٹ حاصل کرنے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 جب آپ فارم مکمل پر آن لائن سمبٹ کر یں گے تو آپ کا ایمیل ایڈرس مانگا جائے گا کوشیش کریں اپ اپنے زاتی ڈومین کا ہی ایمیل ایڈرس سمبٹ کریں جس پر آپ کو تھینکس کا ایک ایمیل ملے گا اور کچھ ہی دیر بعد آپکو گوگل کی طرف سے ایک ای میل ملے گی جس میں آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ کا فارم جمع کردیا گیا ہے اور آپ کی سائٹ چیک کرکے جلد ہی آپ کا اکائونٹ ایکٹیو یا آپ کی درخواست مسترد کردی جائے گی۔چند دنوں سے چند ہفتوں کے اندر آپ کو گوگل کی طرف سے ایک اور ای میل ملے گی جس میں آپ سے کہا جائے گا کہ آپ کی ویب سائٹ منظور کردی گئی ہے اور آپ کو ایڈسینس اکائونٹ مل چکا ہے۔ برائے مہربانی اپنی سائیٹ پر ایڈسینس کوڈ لگائیں۔

 گوگل ايڈ سينس سے گھر بیٹھے آپ بھی اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتے ھیں